اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکہ کا حملہ ٹل گیا ہے، ایران پر حملے کے حالات نہیں رہے،ایران میں اتحادآیا،حکومت کی حمایت میں لوگ باہر نکلے، حملے سے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ حاصل نہیں ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق راناثنا کا کہناتھا کہ  ٹرمپ کے بیانات سے ایران کو نقصان ہوا ہو گا، صدر ٹرمپ کے بیانات سے ایرانی قوم میں جذبہ جاگ گیا، ایران تحریک میں غیرملکی عنصر،ٹرمپ کی دھمکیاں نہ ہوتیں تو زیادہ فورسز استعمال نہ کرنا پڑتیں، ایران میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے، ایران میں الیکشن ہوتے ہیں،لوگوں کو ووٹ کا حق حاصل ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ایران میں عقیدے،مذہب،نظریے کی بنیاد پر ایسی مزاحمت بنے گی جو خطے کو لپیٹ میں لے گی، افغانستان کا مسئلہ پوری دنیا کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، افغانستان سے پاکستان متاثر ہو رہا ہے، امریکا نے وینزویلا میں رجیم چینج کیا،ایران بڑا ملک ہے، پاکستان ایران سے بھی بڑا ملک ہے، وینزویلا،گرین لینڈ،ایران کا آپس میں مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان، سعودی عرب اور  ترکیے  نے  دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا ، وفاقی وزیر رضا حیات

انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں صلح کرنی چاہیے، جو صلح کرنے سے انکاری ہے قصور اُس کا ہے، حکومت مستحکم ہے،کسی قسم کاکوئی تھریٹ نہیں، ہم نہیں کہتے ہمیں گالیاں نہ دیں لیکن اداروں کو تو گالیاں نہ دیں، نوازشریف،آصف زرداری کے پاس اپنی جماعت کا اختیارہے،کسی اور کا نہیں، پی ٹی آئی کو سنگجانی جانے کا کہا گیا تھالیکن اس پر انہوں نے عمل نہیں کیا۔ان کا کہناتھا کہ امریکی وفد آیا تھا وہ مایوس ہو کر گیا ہے، تالی دونوں ہاتھ سے بجے گی،ایک ہاتھ سے نہیں، وزیراعظم نے اپوزیشن کی سیٹوں پر جا کر دعوت دی، وزیراعظم شہبازشریف نے خلوص نیت سے بات کی، اسپیکرقومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے اپنی رائے دیں گے، پی ٹی آئی پہیہ جام ہڑتال کرنے کی پوزیشن میں نہیں، تحریک انصاف پشاور میں بھی پہیہ جام نہیں کر سکتی۔

امن کے دشمن پاکستان کو معاشی استحکام اور محفوظ مستقبل سے دور رکھنا چاہتےہیں،خواجہ محمد آصف

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایران میں

پڑھیں:

اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.

FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026

انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ