Daily Pakistan:
2026-07-24@06:18:20 GMT

پاکستان اور امریکہ کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

پاکستان اور امریکہ کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور امریکہ  کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد کیا گیا ہے، مشق 8 جنوری سے 16جنوری تک جاری رہے گی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے حوالے سے آج نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں معزز مہمانوں کے لیے تقریب ہوئی، جس میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور سینئر امریکی فوجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانوں کو مشق کی اہمیت، مقاصد اور انعقاد کے حوالے سے بریف کیا گیا۔  دونوں ملکوں کی افواج کے شرکاء نے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، معزز مہمانوں نےمشق کےشرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ 

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے تجربات کے ذریعے دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھانا، دہشت گردی سے نمٹنے کی مشقوں اور طریقہ کار کو مزید موثر بنانا اور باہمی ہم آہنگی کی صلاحیت کو فروغ دےکر دو طرفہ فوجی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف