مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کو مافیاز کے حوالے کر دیا گیا ہے اور عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں، مردم شماری میں کراچی کا حق مارا گیا، کراچی پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن اسے اس کا حق نہیں دیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں ”کراچی ٹرانسپورٹ، سلگتے مسائل و حل“ کے عنوان سے منعقد ہ مذاکرے میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کے سنگین مسائل کی بنیادی وجہ حکومتی اداروں کی نا اہلی، پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں و تباہ حال انفرا اسٹرکچر، تجاوزات کا قیام اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں حکومت کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی ہے، چند سو بسوں سے شہر کے ٹرانسپورٹ مسائل حل نہیں ہوں گے، کراچی کو 15 ہزار بسیں، ماس ٹرانزٹ پروگرام اور سرکلر ریلوے کی ضرورت ہے، شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے نا مکمل اور زیر التواء تمام پروجیکٹ فی الفور مکمل کیے جائیں، ہیوی ٹریفک سمیت سب کو قوانین کا پابند بنایا جائے، بھاری بھر کم ای چالان سے قبل ضروری سہولیات دی جائیں۔ مذاکرے سے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سینئر صحافی مظہر عباس، سینئر صحافی عبد الجبار خٹک، سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی عبدالروف فاروقی، ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ، ڈاکٹر اقبال آفریدی، ڈاکٹر ظفر فاطمی، ڈاکٹر توحید، آل واٹر ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی باچا خان، جے آئی یوتھ کراچی کے سیکریٹری اسماعیل بلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض نائب امیر کراچی مسلم پرویز نے ادا کیے۔

منعم ظفر خان نے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو جو کام 15 سال قبل کرنے چاہیئے تھے وہ آج تک نہیں کیے گئے، حکومت کی 5 ڈبل ڈیکر اور بی آر ٹی و لال بسوں سمیت 450 بسوں اور تقریباً 800 نجی بسوں سے اہل کراچی کے سنگین ٹرانسپورٹ مسائل کبھی حل نہیں ہو سکتے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرے گی اور صرف اعلانات و بیانات تک محدود رہے گی تو کراچی کے عوام آئندہ بھی اذیت کا شکار رہیں گے، آج کا مذاکرہ اہل کراچی کی ایک ”لاؤڈ تھنکنگ“ ہے، مسائل کے حل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور حکمران پارٹیاں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کراچی کو مافیاز کے حوالے کر دیا گیا ہے اور عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں، مردم شماری میں کراچی کا حق مارا گیا، کراچی پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن اسے اس کا حق نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ نادرن بائی پاس پر ہیوی ٹریفک کیوں نہیں چلائی جاتی جبکہ وہاں چنگ چی رکشہ چل رہے ہیں، لنک روڈ کو ہیوی ٹریفک کے لیے استعمال کیا جائے، اس سارے عمل میں ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی، شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی ہرصورت کرنی چاہیئے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ عوام کو کوئی ریلیف ہی نہ دیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراچی کے کہا کہ

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری