کاجو دل کے امراض کے خلاف ایک بہترین غذا ہے ، طبی ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کاجو دنیا کے مشہور خشک میووں میں سے ایک ہے جو نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔
ماہرینِ غذائیت کے مطابق کاجو میں وٹامنز، معدنیات، اور پروٹین و صحت مند چکنائی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، جو دل کی صحت، دماغی طاقت اور جسمانی توانائی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
کاجو دل کے امراض کے خلاف ایک بہترین غذا ہے۔ اس میں مونو انسیچوریٹڈ اور پوٹاشیم و میگنیشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتی ہے۔ نتیجتاً دل کے امراض اور اسٹروک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، روزانہ چند کاجو کھانے سے دل کی صحت بہتر اور دل کے عضلات مضبوط رہتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کاجو دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز دماغی افعال کو بہتر بنانے، یادداشت کو مضبوط رکھنے اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ طلبہ اور کام کرنے والے افراد کے لیے کاجو ایک قدرتی ذہنی توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
کاجو ہڈیوں اور جوڑوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس کی موجودگی ہڈیوں کو مضبوط رکھتی ہے اور جوڑوں کے درد اور کمزوری سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ بڑھتی عمر کے افراد کے لیے کاجو کو خوراک میں شامل کرنا بہت مفید ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق کاجو وزن کم کرنے اور میٹابولزم بہتر بنانے میں بھی مددگار ہے۔ اس میں صحت مند چکنائی موجود ہوتی ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے اور بھوک کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ ساتھ ہی یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ہے، جس سے ذیابیطس کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔
کاجو جلد اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی جلد کو جوان اور چمکدار رکھنے میں مدد دیتی ہے جبکہ بالوں کی صحت اور نمو کے لیے بھی کارگر ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کاجو کو اعتدال کے ساتھ روزانہ خوراک میں شامل کرنا زیادہ مفید ہے کیونکہ زیادہ مقدار میں استعمال سے وزن میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم ایک سے دو مٹھی کاجو روزانہ کھانے سے نہ صرف جسمانی بلکہ دماغی اور دل کی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے بھی ہوتی ہے کی صحت
پڑھیں:
فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔