وزیراطلاعات کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر آمد، قومی ٹی وی کیلیے خدمات کی پیش کش
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر میں اُن سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی وی میں خدمات کی پیش کش کیں جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عشرت فاطمہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ عشرت فاطمہ کے گھر پہنچے اور انہیں 45 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ کی نیوز کاسٹنگ اور براڈکاسٹنگ سروسز کے حوالے سے ایک پہچان ہے، انہوں نے اپنے 45 سالہ کیریئر میں ملک کے لئے خدمات سر انجام دیں اور پاکستان کا بچہ بچہ ان کو جانتا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں، ان سے درخواست کی ہے کہ بطور مینٹور پاکستان ٹیلی ویژن آئیں۔
مزید پڑھیںعشرت فاطمہ نے 45 سال کی رفاقت کے بعد ریڈیو پاکستان کو خیرباد کہہ دیا
’’میں آج بہت تکلیف میں ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتادی
آج مجھے آپا عشرت فاطمہ کے گھر حاضر ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ اس موقع پر میں نے ان سے پاکستان ٹیلی ویژن میں نئی نسل کے نیوز کاسٹرز کے تلفظ اور ان کی تربیت میں اپنا کردار ادا کرنے کی گزارش کی، جس پر انہوں نے فراخ دلی سے آمادگی کا اظہار فرمایا۔ میں تہہ دل سے آپا کا مشکور ہوں۔ میں نے ان… pic.
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عشرت فاطمہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز سے کام کیا اور اُن کا سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، انہوں نے پروفیشنل طور پر اپنی پوری زندگی گزاری ہے۔
عشرت فاطمہ نے گھر آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے عزت افزائی کی مشکور ہوں، حوصلہ افزائی اور محبت کا اظہار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عشرت فاطمہ کے گھر عشرت فاطمہ نے وزیر اطلاعات انہوں نے
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔