data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260116-08-14

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نو منتخب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے ادارہ نورِ حق میں اپنی ذمے داری کا حلف اٹھا لیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خواتین اراکین کی آرا کی روشنی میں جاوداں فہیم کو سیشن 2026 تا 2028 کے لیے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی مقرر کیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی ایک ہمہ گیر تحریک ہے جس میں مناصب کی بنیاد اخلاص اور تقویٰ پر ہوتی ہے۔ یہاں عہدوں کے حصول کے بجائے اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دہی کا احساس غالب رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی موجودگی کا شعور اور مثبت طرزِ فکر ہی تحریک کی اصل بنیاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں ذمے داران کے لیے بصیرت اور کارکردگی دونوں میں اضافہ ناگزیر ہے تاکہ دعوتی و تنظیمی ذمے داریاں احسن انداز میں انجام دی جا سکیں۔تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عطیہ نثار، رکن مرکزی شوریٰ اسما سفیر، نائب ناظمات کراچی فرح عمران، ہاجرہ عرفان، ندیمہ تسنیم، شیبا طاہر، سمیہ عاصم، سمیہ اسلم، معاونِ خصوصی شبانہ نعیم، سیکرٹری اطلاعات ثمرین احمد، ناظماتِ اضلاع، اراکین شوریٰ اور مختلف شعبہ جات کی نگرانات بھی موجود تھیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار