زہریلے مواد کا انکشاف، نیسلے نے 25 ممالک سے مصنوعات واپس منگوالیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260116-08-18
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) متحدہ عرب امارات سمیت 4 خلیجی ممالک اور مجموعی طور پر 25 ملکوں میں شیر خوار بچوں کیلیے نیسلے کی بعض فارمولا مصنوعات مارکیٹ سے واپس منگوالی گئیں نیسلے کی بچوں کی غذائیت سے متعلق مصنوعات کے کچھ بیچز کو واپس منگوایا گیا ہے جن میں SMA، BEBA اور NAN فارمولے شامل ہیں جو ممکنہ طور پر زہریلے مواد کی موجودگی کی وجہ سے متلی، الٹی، غیر معمولی سستی اور پیٹ میں درد کا سبب بن سکتا ہے، اس کی نشاندہی کے بعد بچوں کی غذائیت سے متعلق مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء کی جانچ کی گئی، ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد نیسلے نے متاثرہ مصنوعات کو واپس منگوایا اور کم از کم 37 ممالک جن میں بیشتر یورپی ریاستیں شامل ہیں ان کے ساتھ آسٹریلیا، برازیل، چین، میکسیکو اور جنوبی افریقا نے نوزائیدہ بچوں کے فارمولوں کے آلودہ ہونے پر وارننگ جاری کی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی