ایران سے پاکستانی شہریوں کا انخلاء جاری، 377 وطن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
گبد ریمدان سرحدی پوسٹ سے پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے، 11 طالب علم اور 33 زائرین سمیت 44 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ 3 روز میں ایران سے 142 طلباء اور 235 سے زائد زائرین سمیت مجموعی طور پر 377 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گبد ریمدان سرحدی پوسٹ سے پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے، 11 طالب علم اور 33 زائرین سمیت 44 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ 3 روز میں ایران سے 142 طلباء اور 235 سے زائد زائرین سمیت مجموعی طور پر 377 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ طلباء اور زائرین کو بحفاظت ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستانی وطن واپس پہنچ سے پاکستانی زائرین سمیت ایران سے
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔