نمونیہ سے 15 روز میں 900 سے زائد بچے متاثر ، 3 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
زبیر اعوان: ایبٹ آباد میں 15 روز میں 900 سے زائد بچے نمونیہ سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، شدید سردی سے مزید بچوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے ، 100 سو سے زائد بچے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی
تفصیلات کےمطابق ایبٹ آباد کی وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال اور ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر ہسپتالوں میں جنوری کے شروع سے اب تک سردی میں اضافہ سے 900 سے زائد بچے نمونیہ سے متاثر ہوئے ہیں ،جن میں سے تین بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی ؛ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے ہوں گے ؛ محکمہ داخلہ پنجاب
ڈاکٹرز کے مطابق شدید متاثرہ بچوں کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے، کم متاثرہ بچوں کو طبی امداد کے بعد گھر میں ہی علاج جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔اس وقت بھی ہسپتالوں میں 100 سے زائد بچے زیر علاج ہیں، ان بچوں میں 10 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایبٹ آباد بچے نمونیہ متاثر بچے متاثر بچے ایبٹ آباد بچے نمونیہ متاثر بچے متاثر ہسپتالوں میں سے زائد بچے
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔