data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260116-08-28

 

 

اسلام آباد ( آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  جج نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی اور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیاہے۔عدالت نے ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا، جمعہ کو342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب بار کے صدر نعیم گجر اور پراسیکوٹر رانا عثمان کے درمیان کمرہ عدالت میں شدید تلخ کلامی ہوئی،  ایڈووکیٹ نعیم گجر نے کہا کہ تم لے کے دکھائو حلف میں دیکھتا ہوں کیسے لیتے ہو، میں بار کا صدر ہوں تمہارے باپ کا نوکر نہیں، آنکھیں وہاں دکھانا جہاں سے تم ہو کر آئے ہو۔ صدر بار نعیم گجر نے پراسیکوٹر سے مکالمہ کیا کہ تم لو حلف ٹانگیں توڑ کر بھجوائوں گا،جمعرات کو  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی۔ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ایمان مزاری گواہ شہروز پر خود جرح کرنا چاہتی ہیں، شہروز پر ایمان مزاری خود کچھ سوالات کرنا چاہتی ہیں۔جج افضل مجوکا  نے کہا کہ گواہ شہروز پر جرح مکمل کریں ورنہ جرح کا حق ختم کر دوں گا۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری نعیم گجر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ پیر کی تاریخ دے دیں اس کے بعد کوئی التوا نہیں مانگا جائے گا، ایمان مزاری کی طبیعت خراب وہ خود جرح کرنا چاہتی ہیں، پراسیکوشن کی جانب سے التوا دیے جانے کی مخالفت کی گئی اور مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت گواہ سے حلف لے اور جرح شروع کرے۔بار کے صدر نعیم گجر اور پراسیکوٹر رانا عثمان کے درمیان کمرہ عدالت میں شدید تلخ کلامی  ہوئی، ایڈووکیٹ نعیم گجر نے کہا کہ تم لے کے دکھائو حلف میں دیکھتا ہوں کیسے لیتے ہو، میں بار کا صدر ہوں تمہارے باپ کا نوکر نہیں، آنکھیں وہاں دکھانا جہاں سے تم ہو کر آئے ہو۔ صدر بار نعیم گجر نے پراسیکوٹر سے مکالمہ کیا کہ تم لو حلف ٹانگیں توڑ کر بھجوائوں گا، عدالت میں بار صدر نعیم گجر اور پراسیکوٹر رانا عثمان کے درمیان تلخی بڑھنے پر جج افضل مجوکا اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے اور کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔وقفے کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے،پراسیکوٹر رانا عثمان نے کہا کہ عدالت میں آفیسر آف آف دی کورٹ پر ہاتھ اٹھایا، نعیم گجر بار کا صدر ہے یا غنڈہ ہے۔عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی اور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا، آج جمعہ کو342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، عدالت نے کیس کی سماعت آج جمعہ تک ملتوی کر دی۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پراسیکوٹر رانا عثمان عدالت میں نے کہا کہ عدالت نے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار