ائرپورٹس سے ڈی پورٹ ہونے والے 4 ہزار افراد کی انکوائریز مکمل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260116-08-29
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے ائرپورٹس سے ڈی پورٹ ہونے والے 4 ہزار سے زائد افراد کی انکوائریز مکمل کر لیں۔ذرائع کے مطابق انکوائریز کے دوران بیرون ملک بھجوانے کے لیے جعلی اور غلط سفری دستاویزات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔متعدد مسافروں کو دھوکا دینے والے ایجنٹس اور سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلط دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کرنے والے ایجنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف مقدمات درج کرنے کی تیاری مکمل، ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نیٹ ورکس توڑنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔