خوش اخلاقی اور عوامی خدمت ترجیح ہونی چاہیے ‘ وزیراعظم ۔ آسان خدمت مرکز کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260116-08-30
اسلام آباد (نمائندہ جسارت‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان آسان خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ مرکز عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک شاندار اقدام ہے اور یہاں کے اسٹاف کی خوش اخلاقی، احترام اور خدمت کی اعلیٰ خصوصیات شہریوں کے لیے ایک مثبت تجربہ ثابت ہوں گی۔وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایف پی آر اور دیگر متعلقہ ادارے اس مرکز میں خدمات فراہم کریں گے، جس سے عوام کے لیے سہولت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اسٹاف ممبرز کی تربیت کی تعریف کرتے
ہوئے کہا کہ ماسٹرز ٹرینرز کی زیر نگرانی یہ ٹیم نہ صرف وطن میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تربیت حاصل کر چکی ہے اور ان کی خوش اخلاقی اور احترام عوام کی خدمت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس مرکز کی خدمات سے یہاں آنے والے پاکستانی بھائی بہن اور نوجوان نہ صرف فائدہ اٹھائیں گے بلکہ اسٹاف کی محنت اور مسکراتے ہوئے چہروں کو بھی دل سے سراہیں گے۔وزیر اعظم نے اس ادارے کے قیام میں شامل محنت کشوں، اسٹڈی گروپس اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیاری کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ اس مرکز کو عوام کی خدمت میں کامیاب بنائے اور اس کی مزید توسیع کے منصوبے جلد مکمل ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے نہ صرف یہاں ایکسپینشن کرنی ہے بلکہ مظفرآباد میں بھی اسی طرح کا شاندار سینٹر قائم کیا جائے گا جو حکومت پاکستان کے تعاون سے آزاد کشمیر کی حکومت کو دیا جائے گا، اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی ایک سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں کے بھائی بہن اور عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں یہاں کی مینجمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ علاوہ ازیںاس موقع پر شہباز شریف سے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے آذربائیجان کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیو، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مرکز بنائے جائیں گے، آذر بائیجان حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت مرکز کے قیام میں بھرپور معاونت کی، جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خدمت مراکز میں ہر سہ ماہی میں تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ کرایا جائے گا، آسان خدمت مراکز میں خدمات بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔ملاقات میں اسلام آباد میں حال ہی میں قائم پاکستان کے پہلے آسان خدمت مرکز کے بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے سیکٹر G-9 میں قائم پہلے خدمت سینٹر کی جلد توسیع کی جائے گی۔آذری سفیر نے ملاقات میں بتایا کہ اسلام آباد اور آذربائیجان کے مابین ہفتہ وار3 پروازوں کے علاوہ مارچ میں مزید ایک پرواز کا اضافہ کیا جارہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوںگے، وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔مزید برآں شہباز شریف نے چین کی کمونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر سن ہائی یان سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ تعلق ہر حال میں غیرمتزلزل رہے گا اور پاکستان ایک چین پالیسی پر اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چینی مہمان اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ نہایت اہم موقع پر ہورہا ہے کیونکہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔چینی نائب وزیر نے جماعتی سطح پر روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے اور جاری اصلاحات و ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نجی شعبے کے ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا۔اجلاس میںوزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی مجموعی ترقی، صنعت و تجارت اور دیگر شعبہ جات کی بہتری میں نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورت حکومتی معاشی اصلاحات کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے، جس پر وفاقی وزیر ریلوے اور ان کی پوری ٹیم لائق تحسین ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل (ر) سرفراز احمد، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریزسمیت دیگر سرکاری عہدیداران اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین زید بشیر، پیر سعد احسان الدین اور دیگر نے شرکت کی۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان آسان خدمت سینٹر کے افتتاح بعد دعا کر رہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے بین الاقوامی اسلام ا باد ملاقات میں کہ پاکستان وفاقی وزیر شہباز شریف پاکستان کے پاکستان ا نے کہا کہ ہوئے کہا کے لیے ا جائے گا
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند