data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں جعلی دواؤں کا دھندہ عروج پر، ڈرگ انسپکٹر کی خاموش معاونت،عوامی حلقوں کے مطابق سکھر کے مختلف علاقوں میں جعلی دواؤں کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے، جس سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ جعلی ادویات کے فروخت کی جعلی ادویات سے صحت عامہ پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر کی مارکیٹوں اور میڈیکل اسٹورز میں جعلی ادویات کی بڑی تعداد فروخت کی جا رہی ہے۔ ان ادویات کا استعمال کا معاملہ شہریوں کی زندگیوں کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق جعلی ادویات سے علاج کے بجائے بیماریاں بڑھ سکتی ہیں، اور اس کا اثر بالخصوص بچوں، بزرگوں اور معذور افراد پر شدید ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ منظم گروہ جعلی دوائیں تیار کر کے شہر بھر میں سپلائی کر رہا ہے۔ ان دواؤں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے لوگ ان کا استعمال کرتے ہیں۔ سکھر کے شہریوں نے اس صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر اس پر ایکشن لیں۔اگر فوری طور پر اس معاملے کا سدباب نہ کیا گیا تو شہریوں کی صحت پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔شہری حلقوں نے تحقیقات کرنے اور جعلی دواؤں کے تمام نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جعلی ادویات دواو ں

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار