کراچی:

کراچی میں ایس آئی یو پولیس کے مبینہ جعلی مقابلے میں ملزم سخی الرحمان کی ہلاکت نے ہلچل مچا دی ہے۔ ہلاک ملزم کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے

اہل خانہ کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ملزم سخی الرحمان کو حراست میں لیا، درخواست گزار کے مطابق ایس آئی یو میں تعینات اہلکار امام بخش زرداری نے بھائی ساجد سے فون پر رقم کا تقاضا کیا، جس کے بعد 30 لاکھ روپے بھتہ وصول کیے گئے لیکن اس کے باوجود بھائی کو جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سخی رحمان کو سات اور آٹھ جنوری کی درمیانی شب غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

کراچی، ایس آئی یو اور ٹاسک فورس کے منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن، ایک ہلاک، ایک زخمی گرفتار

اہل خانہ نے مزید الزام لگایا کہ دوسرے بھائی ساجد کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا اور ان کے بینک اکاؤنٹس سے بھی غیر قانونی طور پر رقم منتقل کی گئی۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ سخی الرحمان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

اب اہل خانہ نے جعلی مقابلے میں ملوث ایس آئی یو اہلکار امام بخش زرداری سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعلی مقابلے میں اہل خانہ نے ایس آئی یو

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا