سٹی42: پنجاب کے 27 اضلاع میں پنک اور بلیو موبائل لائسنسنگ یونٹس فعال کر دیے گئے ہیں، جن کے ذریعے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے اون ڈور موبائل لائسنسنگ سروس سے فائدہ اٹھایا۔

اعداد و شمار کے مطابق 51 ہزار شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے، 70 ہزار افراد نے موبائل یونٹس کے ذریعے فریش ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 25 ہزار شہریوں نے اپنے لائسنس کی تجدید کروائی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت عوامی سہولت اور خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی مثال ہیں۔

لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی 

خواتین کے لیے خصوصی پنک موبائل لائسنسنگ یونٹس لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں فعال ہیں، جہاں اب تک 24 ہزار خواتین کو لائسنسنگ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ پنک یونٹس کے ذریعے 7 ہزار خواتین نے لرننگ لائسنس جبکہ 6 ہزار نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 موبائل لائسنسنگ

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار