Jasarat News:
2026-07-24@02:14:15 GMT

فوڈ پانڈا کی رائیڈرز کے لیے 12 ہزار جیکٹس کی تقسیم

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے معروف آن لائن ڈیلیوری نیٹ ورک فوڈ پانڈا نے موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اپنے رائیڈرز کی فلاح و بہبود کے لیے ونٹر انیشی ایٹوز کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس جامع مہم کے تحت ملک بھر میں فوڈ پانڈا کے ڈیلیوری پارٹنرز کو 12 ہزار سے اعلیٰ معیار کی ونٹر جیکٹس اور دستانے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام فوڈ پانڈا کے ان رائیڈرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہے جو کمپنی کے ڈیلیوری آپریشنز میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روزانہ سردی اور غیر متوقع موسمی حالات کا سامنا کرتے ہوئے صارفین کی دہلیز تک سہولت پہنچاتے ہیں۔حفاظتی لباس کی فراہمی کے علاوہ، فوڈ پانڈا نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے اہم پانڈا مارٹس پر سوپ اور چائے اسٹیشنز بھی قائم کر دیے ہیں۔ یہ اسٹیشنز رائیڈرز کے لیے گرمائش اور سکون کے مختصر مراکز کے طور پر کام کریں گے۔اس موقع پر فوڈ پانڈا کے ہیڈ آف لاجسٹکس احسن ملک نے کمپنی کے رائیڈرز کے ساتھ مسلسل وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رائیڈرز صرف فوڈ ڈیلیوری اور کوئیک کامرس آپریشنز کی بنیاد نہیں بلکہ فوڈ پانڈا کی اصل روح ہیں۔ یہ ہر روز مختلف موسمی حالات کا سامنا کرتے ہوئے صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے رائیڈرز غیر معمولی لگن کے ساتھ ہر دن کمیونٹیز کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔ خاص طور پر سردیوں کے موسم میں ان کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح اور ملک بھر میں ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہمارے عزم کا بنیادی حصہ ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی