وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی عشرت فاطمہ سے ملاقات، پی ٹی وی واپسی پر آمادگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
آج مجھے آپا عشرت فاطمہ کے گھر حاضر ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ اس موقع پر میں نے ان سے پاکستان ٹیلی ویژن میں نئی نسل کے نیوز کاسٹرز کے تلفظ اور ان کی تربیت میں اپنا کردار ادا کرنے کی گزارش کی، جس پر انہوں نے فراخ دلی سے آمادگی کا اظہار فرمایا۔ میں تہہ دل سے آپا کا مشکور ہوں۔ میں نے ان… pic.twitter.com/daF5a3Pgvk
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 15, 2026پاکستان کی سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ کو پاکستان ٹیلی ویژن واپس آنے پر آمادہ کر لیا۔ عشرت فاطمہ نے وزیر اطلاعات کی درخواست قبول کرتے ہوئے پی ٹی وی میں مینٹور کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر رضامندی ظاہر کی۔وفاقی وزیر عشرت فاطمہ کے ریڈیو پاکستان چھوڑ دینے کی اطلاع ملنے پر محترمہ عشرت فاطمہ کے گھر پہنچے۔ عطاء اللہ تارڑ نے عشرت فاطمہ کے ساتھ ان کے گھر پر ملاقات میں ان کی 45 سالہ شاندارخدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ نیوز کاسٹنگ اور براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں ایک نمایاں شناخت رکھتی ہیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کو جانتا ہے۔ آپ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ، غیر جانبدار اور ذمہ دار انداز میں خدمات انجام دیں۔وزیر اطلاعات نے محترمہ عشرت فاطمہ سے درخواست کی کہ وہ پاکستان ٹیلی ویژن میں مینٹور کی حیثیت سے واپس آئیں تاکہ نئے آنے والے نیوز کاسٹرز کو تربیت دے سکیں، اردو زبان کے فروغ میں کردار ادا کریں اور مشکل حالات، دباؤ یا قدرتی آفات کے دوران نیوز پڑھنے کے طریقے سکھا سکیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ کی پی ٹی وی واپسی سے ادارے کو تقویت ملے گی اور نئے آنے والوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عشرت فاطمہ کا کبھی سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا اور انہوں نے اپنی پوری زندگی پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق گزاری۔محترمہ عشرت فاطمہ نے وزیر اطلاعات کی درخواست قبول کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن واپس آنے پر رضامندی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے کام سے محبت ہے اور وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک کام کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ، ’جو کام ہم نے ٹھوکروں سے سیکھا ہے اگر کوئی آسان سے سیکھ لے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔‘عشرت فاطمہ نے کہا کہ باصلاحیت لوگوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اور ان کی دل شکنی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ آگے بڑھنے کے لیے سہارا اور اعتماد بہت ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی وی کے لیے جو کچھ بھی کر سکیں گی، ضرور کریں گی۔واضح رہے کہ عشرت فاطمہ نے حال ہی میں ریڈیو پاکستان سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا تھا۔ جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے ریڈیو پاکستان چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ کیا تھا، جس پر صحافتی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی بھرپور حمایت کی گئی تھی۔اس موقع پر وزیر اطلاعات نے عشرت فاطمہ کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عشرت فاطمہ کے کہ عشرت فاطمہ عشرت فاطمہ نے وزیر اطلاعات اللہ تارڑ نے کہا کہ انہوں نے اور ان
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان