حکومت نے پیٹرولیم لیوی بڑھا کر عوام کو قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بظاہر برقرار رکھتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی 79 روپے 62 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 75 روپے 41 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی جاتی تو پٹرول 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 80 پیسے فی لیٹر مزید سستا ہو سکتا تھا، تاہم لیوی میں اضافے کے باعث عوام اس ممکنہ ریلیف سے محروم رہے۔

مٹی کے تیل پر بھی پیٹرولیم لیوی میں 1 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل پر لیوی 18 روپے 95 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروینزویلا کی اپوزیشن لیڈر کا وائٹ ہاؤس کا دورہ: نوبیل امن انعام ٹرمپ کو تحفے میں دینے کی دلچسپ کہانی وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر کا وائٹ ہاؤس کا دورہ: نوبیل امن انعام ٹرمپ کو تحفے میں دینے کی دلچسپ کہانی بھارتی کوسٹ گارڈ نے 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے: چینی مندوب پاکستان کے نئے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو اسناد پیش کر دیں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس: امریکا اور برطانیہ کا ایران کو سخت پیغام پاکستان، سعودیہ اور ترکیے نے دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا: رضا ہراج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ریلیف سے محروم پیٹرولیم لیوی پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے کیا گیا ہے لیوی میں بڑھا کر پر لیوی

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا