Jang News:
2026-07-24@10:34:33 GMT

عوام پیٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

عوام پیٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم

وفاقی حکومت نے لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم کردیا۔

حکومت نے پیٹرول پر ملنے والے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر کے ریلیف سے محروم کیا جبکہ ڈیزل پر بھی لیوی 80 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔

وفاق کی جانب سے لیوی میں اضافہ کر کے قیمتیں کم کرنے کی بجائے برقرار رکھی گئی ہیں۔ 

جیو نیوز کو دستیاب پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 4 روپے 65 پیسے بڑھائی گئی جو 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کر دی گئی ہے۔

ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 80 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جو 75 روپے41 پیسے سے بڑھا کر 76روپے 21 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم میں اضافہ کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے برقرار رکھی گئی ہیں۔


.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فی لیٹر

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا