نو مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے: سلمان اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے 9 مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی قرار دیدی۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چند ماہ پہلے نہیں جانتے تھے، وہ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں ان کو کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے، تفتیش کا عمل مکمل تھا پھر کیسے عدالت نے فارنزک لیب تک بات پہنچائی، پنجاب فارنزک لیب اور اس تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا، جس کو اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کریں، انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات کریں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بات کرنی ہے تو علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیار دیا گیا ہے، ہم کسی آسائش کے لیے چور دروازے کے لیے بات نہیں کرینگے، ہمیں اب مقدمہ عوام کے سامنے رکھنا ہوگا، پہلے بھی حکومت کے پاس بیٹھے تھے، بسکٹ چائے پی اور کچھ نہیں ہوا، ملاقات کے لیے بھی وہ کہتے ہیں کہ ہم پوچھ کر بتائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش، تیمورجھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے 159 ارکان کی رکنیت معطل، پارلیمنٹ میں داخلہ بند سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے 159 ارکان کی رکنیت معطل، پارلیمنٹ میں داخلہ بند پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ لانے والے سفارتکاروں کو مراعات دی جائیں گی، ازبک صدر حکومت نے پیٹرولیم لیوی بڑھا کر عوام کو قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم کردیا وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر کا وائٹ ہاؤس کا دورہ: نوبیل امن انعام ٹرمپ کو تحفے میں دینے کی دلچسپ کہانی بھارتی کوسٹ گارڈ نے 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی سلمان اکرم کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق