اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ سال اگست میں محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کیا تھا ، کیونکہ اس عہدے پر فائز رکن قومی اسمبلی عمر ایوب 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں سزا کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل ہوچکے تھے۔

گزشتہ منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد حزبِ اختلاف کی تقرری کے عمل کا ازسرِنو آغاز کیا۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ گزشتہ تقریباً 5 ماہ سے خالی تھا جو اگست 2025 میں پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ملک کو بربادی سے نکالنے کے لیے‘ محمود خان اچکزئی کا اعلان، معافی تلافی پر بھی زور

اسپیکر قومی اسمبلی کو 12 جنوری کو ارسال کی گئی تحریری تجویزمیں کہا گیا تھا کہ اپوزیشن بینچوں سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے اراکین متفقہ طور پر این اے 266 سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

درخواست میں قومی اسمبلی کے قواعدِ کار سنہ 2007 کے رول 39 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف کا تقرر اپوزیشن کے ان ارکان میں سے کیا جانا ہوتا ہے جو اپوزیشن بینچوں کی اکثریت کا اعتماد رکھتے ہوں۔

تحریری درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن کی اکثریت کا اعتماد رکھتے ہیں اور اس آئینی منصب کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا

درخواست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی بروقت تقرری سے اپوزیشن کو اپنی آئینی اور پارلیمانی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

اسی روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ محمود خان اچکزئی کے نامزدگی کاغذات جمع کرا دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عہدے کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے صرف ایک ہی امیدوار نامزد کیا گیا ہے اور وہ محمود خان اچکزئی ہیں۔

مزید پڑھیں: جو ترمیم پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے لیے ہوگی، اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، محمود خان اچکزئی

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے مطابق محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر اس لیے نامزد کیا گیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے موجودہ رہنماؤں میں سے کوئی بھی اس قابل نہیں ہے کہ اسے اپوزیشن لیڈر بنایا جا سکے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی نامزدگی سے اس وقت جو تناؤ کی فضا ہے اس میں کمی آئے گی اور اس وقت جو مذاکرات کے ضمن میں جو بات چیت جاری ہے، اس میں محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد کافی سہولت ہوگی۔

’پی ٹی آئی کے موجودہ رہنما کشیدگی کم کرنے میں بالکل ناکام ہوئے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر بننے سے کشیدگی میں کچھ کمی ہو سکے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی عمر ایوب خان فواد چوہدری قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نوٹیفیکیشن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر پی ٹی ا ئی عمر ایوب خان فواد چوہدری قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نوٹیفیکیشن کہ محمود خان اچکزئی محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن