چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری، پھسلن کے باعث گاڑی دریا میں گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
پشاور:
چترال کے بالائی علاقوں اور لوئر چترال کے مختلف مقامات پر برفباری شروع ہوگئی جس کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔
گرم چشمہ، یارخون، چرون، بونی، مستوج، موڑ کہو اور تورکہو میں برفباری جاری ہے۔
کورارغ کے مقام پر برفباری کے دوران پھسلن کی وجہ سے پشاور سے آنے والی ہائی ایس دریائے مستوج میں گر گئی۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بونی میں داخل کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔