چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث گاڑی پھسل کر دریا میں جا گر ی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک:پشاور:چترال کے بالائی علاقوں اور لوئر چترال کے مختلف مقامات پر برفباری شروع ہوگئی جس کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔
گرم چشمہ، یارخون، چرون، بونی، مستوج، موڑ کہو اور تورکہو میں برفباری جاری ہے۔
کورارغ کے مقام پر برفباری کے دوران پھسلن کی وجہ سے پشاور سے آنے والی ہائی ایس دریائے مستوج میں گر گئی۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بونی میں داخل کیا گیا ہے۔
لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔