سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے 159 ارکان کی رکنیت معطل — پارلیمنٹ میں داخلہ بند، پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے کتنے اراکین متاثر؟ دستاویز سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے 159 ارکان کی رکنیت معطل — پارلیمنٹ میں داخلہ بند، پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے کتنے اراکین متاثر؟ دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (سب نیوز ) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 159 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی، پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا۔
قومی اسمبلی کے 32، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سمیت پنجاب اسمبلی کے 50، سندھ اسمبلی کے 33، کے پی اسمبلی کے 28، بلوچستان اسمبلی کے 7 اور سینیٹ کے 9 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔
رکنیت معطل ہونے والے اراکین میں وفاقی وزیر مصدق ملک، خالد مقبول صدیقی، ارشد وہرا، سردار اختر مینگل، سید عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، سائرہ افضل تارڑ اور مہرین رزاق بھٹو سمیت دیگر شامل ہیں۔
سینیٹ سے فوزیہ ارشد، عابد شیر علی، مراد سعید اور نور الحق قادری کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔
واضح رہے کہ معطل ارکان رکنیت بحال ہونے تک پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کی کسی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے، الیکشن ایکٹ کے تحت اراکین اسمبلی15جنوری تک مالی گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔
علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی نے 32ارکان کو اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرانے پر ایوان میں داخلے سے روک دیا، سپیکر نے کہا کہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کو حاضری نہ لگانے دی جائے، ایک رکن ابھی بھی ایوان میں ہے وہ خود ہی چلا جائے، لسٹ موجود ہے اپنے نام دیکھ لیں۔
Notification 16 Jan 2026Downloadروزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا اسپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن سب نیوز پر مقبوضہ کشمیر: بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا قومی اسمبلی اجلاس؛ اسپیکر نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کردیا عشرت فاطمہ کا ریڈیو پاکستان کو الوداع ، حکومت نے پی ٹی وی میں کام کی پیشکش کردی نو مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے: سلمان اکرمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل اسمبلی کے سب نیوز
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔