سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سمیت 50 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ یہ اقدام ان اراکین کے خلاف کیا گیا ہے جنہوں نے اثاثہ جات کے گوشوارے مقررہ مدت میں جمع نہیں کروائے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے ارکان پنجاب اسمبلی ملک غلام حبیب اعوان اور امتیاز محمود کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کو 15 جنوری تک اپنے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کروانے کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ مدت کے اختتام تک گوشوارے جمع نہ کروانے پر ان کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی گئی۔

لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی 

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کروانے تک یہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل رہے گی اور وہ اسمبلی میں اپنے حقوق استعمال نہیں کر سکیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 الیکشن کمیشن کی رکنیت

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن