ایکنک اجلاس، 117 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت (قومی اقتصادی کونسل) ایکنک کے اجلاس میں117 ارب روپے سے زائد مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق منصوبوں میں صحت سہولت پروگرام میں 30 جولائی تک توسیع، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں اقدامات سمیت سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو اسلام آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر سن ہائیان سے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کو مزید گہرا کرنے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے رواں ماہ چین میں پاکستان-چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں جانب سے اس تاریخی سنگ میل کو پورے سال یادگاری اور بامعنی تقریبات کے ذریعے منانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔