Jasarat News:
2026-07-24@03:35:07 GMT

جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر کی بہو کا انتقال ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شکارپور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن کی بہو اور پروفیسرحافظ شعیب احمد کی اہلیہ انتقال کرگئیں وہ کچھ دنوں سے علیل اورزیرعلاج تھیں۔مرحومہ جماعت اسلامی ضلع شکارپور کے سابق امیر پروفیسرامام بخش عاصم میمن کی بیٹی اورحلقہ خواتین وارڈ نمبر 1نیوگلستان واہ کینٹ پنجاب کی رکن تھیں،ان کی نمازجنازہ واگنو گیٹ شکارپور میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی،جمعیت کے مقامی ذمے داران وکارکنان اورقریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نائب امیرحافظ نصراللہ چنا،ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداداللہ بجارانی، امیرضلع عبدالسمیع بھٹی،پیما کے صوبائی رہنما ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن ، جئے سندھ محاذ کے اسداللہ سومرو،سمال ٹریڈرزکے زبیر میمن،انجینئر اعجاز میمن ،ندیم اخترمیمن سمیت شہرکے سیاسی وسماجی رہنمائوں نے مرحومہ کے گھرپہنچ کرلواحقین سے تعزیت ودعائے مغفرت کی۔دریں اثنا سینئررہنما جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو،نائب امیر،محمد افضال ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،،ناظم عمومی محمد دین منصوری،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچناسمیت دیگر ذمے داران نے پروفیسر نظام الدین کی بہو کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی دفترمیں اسداللہ بھٹو کی زیرصدارت منعقدہ اجتماع میں پروفیسر نظام الدین میمن کی بہو ،سابق نائب امیر ڈاکٹر محمد کمال، سابق آڈیٹر مرزابشارت علی اورسابق امیر ضلع بدین شیخ شوکت علی سمیت دیگر مرحومین کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کی بہو

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن