جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف چار روزہ ریفرنڈم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف چار روزہ ریفرنڈم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پنجاب حکو مت کی جانب سے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف صوبے کے تمام اضلاع میں چار روزہ عوامی ریفر نڈم کا آغاز ہو گیا ہے جس میں امختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور بڑی تعداد میں عوام الناس نے شر کت کی، جماعت اسلامی کے کارکنان پنجاب کے تمام اضلاع اور یونین کونسل کی سطح پر ریفرنڈم بوتھ، کیمپ اور کارکنان بیلٹ بکس لے کر بھی دوکانوں، مارکیٹوں، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، مساجد، چوراہوں پر عوام بلد یاتی قانون کے حوالے بیلٹ پیپر پر رائے لے رہے ہیں۔
،جماعت اسلامی کی جانب سے منعقد کیے جا نے والے ریفر نڈم میں تمام اضلاع میں زبر دست جوش خروش پایا جا رہا ہے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلای پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کچہری چوک گجرات میں جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے اٹک میں ریفر نڈم کے کیمپ کا افتتاح کیا اور مختلف شہروں اور اضلاع کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے لیاقت بلوچ نے کہا پنجاب کا بلدیاتی قانون غیر جمہوری اور آئین سے متصادم ہے،پہلے سینٹ اور قومی اسمبلی میں انسانوں کی منڈی لگتی تھی اب غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے حکمران خاندان یہ منڈی نچلی سطح تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔
،موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بیورو کریسی کے تابع بنا کر عوامی فیصلہ سازی کا حق چھین لیا ہے، جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھے گی اورحکومت کو اسے واپس لینے پرمجبورکردیں گے، اس قانون کے ذریعے انتظامی، مالیاتی اور فیصلہ کن اختیارات منتخب نمائندوں سے چھین کر افسر شاہی کو دے دیے گئے ہیں، جسکی آئین میں کوئی گنجائش موجود نہیں۔ ڈاکٹر طارق سلیم اور اقبال خان نے کہا عوامی ریفرنڈم میں عوام سے رائے لی جائے گی کہ کیا وہ اِن مطالباب کے حق یا مخالفت میں ہیں کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد پر ہوں؛ یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین براہِ راست ووٹ کے ذریعے منتخب ہوں، بااختیار بلدیاتی نظام میں مکمل مالی، سیاسی، انتظامی اختیارات دیئے جائیں، بااختیار بلدیاتی نظام میں ضلعی نوکر شاہی منتخب نمائندوں کے سامنے جوابدہ ہوں، انھوں نے کہا ریفرنڈم میں صوبہ کے کروڑوں لوگوں سے پنجاب کے بلدیاتی قانون پر رائے لی جائے گی،
پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے، عوامی مسائل کا حل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بلدیاتی اداروں کو مکمل مالی، انتظامی اور سیاسی خودمختاری نہیں دی جاتی، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی ایکٹ میں فوری ترمیم کی جائے، میئر اور چیئرمینوں کے براہِ راست انتخابات کو بحال رکھا جائے اور ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا مکمل اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہو، انھوں نے کہا بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ دے کر صوبہ بھر میں بااختیار، شفاف اور فعال مقامی حکومتوں کا قیام یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور اختیارات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان، سعودیہ اور ترکیے نے دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا ہے، وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نواز شریف نے سٹیٹ لانج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا جدہ: آفتاب کھوکھر کی تین دہائیوں پر محیط شاندار سفارتی خدمات کا باب خوشگوار سفر، محفوظ زندگی: ڈی پی او مری نے برفباری کے دوران دم گھٹنے کے خطرے سے بچنے کے لیے ‘لائف سیونگ’ الرٹ جاری... اسلام آباد گیس دھماکہ، وفاقی وزیر سردار یوسف کا متاثرین کے لئے امداد کا اعلان پاکستان-یو اے ای تعلقات: مصباح کھر کی سفیر سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تجارت پر زور لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس شروع
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلدیاتی قانون قانون کے خلاف جماعت اسلامی پنجاب کے
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔