صوبائی نائب امیر نظام الدین میمن کی بہوانتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260116-08-12
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن کی بہو اورپروفیسرحافظ شعیب احمد کی اہلیہ انتقال کرگئیں وہ کچھ دنوں سے علیل اورزیرعلاج تھیں۔مرحومہ جماعت اسلامی ضلع شکارپور کے سابق امیر پروفیسرامام بخش عاصم میمن کی بیٹی اورحلقہ خواتین وارڈ نمبر 1نیوگلستان واہ کینٹ پنجاب کی رکن تھیں،ان کی نمازجنازہ واگنا گیٹ شکارپور میںادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔نمازجنازہ میں جماعت اسلامی،جمعیت کے مقامی ذمے داران وکارکنان اورقریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔ امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نائب امیرحافظ نصراللہ چنا،ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداداللہ بجارانی، امیرضلع عبدالسمیع بھٹی،پیما کے صوبائی رہنما ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن،جئے سندھ محاذ کے اسداللہ سومرو،اسمال ٹریڈرزکے زبیرمیمن،انجینئر اعجاز میمن ،ندیم اخترمیمن سمیت شہرکی سیاسی وسماجی رہنماؤں نے مرحومہ کے گھرپہنچ کرلواحقین سے تعزیت ودعائے مغفرت کی۔دریں اثناسینئررہنما جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو،نائب امیر،محمد افضال ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،،ناظم عمومی محمد دین منصوری،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچناسمیت دیگر ذمے داران نے پروفیسر نظام الدین کی بہو کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی دفترمیں اسداللہ بھٹو کی زیرصدارت منعقدہ اجتماع میں پروفیسر نظام الدین میمن کی بہو ،سابق نائب امیر ڈاکٹر محمد کمال، سابق آڈیٹرمرزابشارت علی اورسابق امیر ضلع بدین شیخ شوکت علی سمیت دیگرمرحومین کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نظام الدین میمن کی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔