میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے: سپیکر ایاز صادق کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز بناکر پیسے بٹورنے کی کوشش کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ میری آواز بنا کر کسی نے کسی سے پیسے مانگے، اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں نے نہیں مانگے۔
دوران اجلاس اعجاز الحق نے کہا کہ میرے پاس 19 چالان آئے ہیں،کل بھی ایک چالان آیا جس پر ایم این اے عالیہ کامران نے کہا کہ یہ پیسے کسی اکاؤنٹ میں تو جاتے ہیں، کتنے اکاؤنٹ پتا لگائے گئے۔
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طلباءاوراساتذہ کا قومی اسمبلی کادورہ، اراکین کا ڈیسک بجا کر استقبال
طلال چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر رینٹ اے اکاؤنٹ چل رہا ہے، ہم اس متعلق تمام لوگوں کا پتا لگا رہے ہیں۔
اختیار بیگ نے بتایا کہ ہم نے اس متعلق سٹیٹ بینک کو بھی شامل کیا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔