نو منتخب ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز

جدہ (خالد نواز چیمہ)
ضلع وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 سے بلامقابلہ منتخب ہونے والے نوجوان، متحرک اور عوام دوست رہنما چوہدری بلال فاروق تارڑ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ۔ حرمین شریفین میں حاضری کے دوران انہوں نے پاکستان کی سالمیت، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں جبکہ افواجِ پاکستان کے عظیم شہداء کے درجات کی بلندی اور وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے بھی ربِ کعبہ کے حضور ہاتھ اٹھائے۔


چوہدری بلال فاروق تارڑ، رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے بھائی ہیں، تاہم انہوں نے اپنی سیاسی پہچان خاندانی نسبت سے نہیں بلکہ عوامی خدمت، مسلسل رابطے اور خلوص سے قائم کی۔ وہ دن رات اپنے حلقے کے عوام میں موجود رہتے ہیں، ان کے مسائل سنتے ہیں اور عملی اقدامات کے ذریعے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں، جس کے باعث وہ این اے 66 میں ایک مقبول اور قابلِ اعتماد عوامی لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔
یہ مقبولیت صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی بھی چوہدری بلال فاروق تارڑ کو ایک مخلص، دیانت دار اور عوام دوست رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ان کی سادگی، وطن سے محبت اور قومی مسائل پر واضح مؤقف کو سراہتے ہیں اور انہیں نوجوان قیادت کی امید قرار دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسی حلقے کے سابقہ رکن قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخابات کا مرحلہ آیا تو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے روایتی سیاست سے ہٹ کر قومی اسمبلی کا ٹکٹ سابقہ رکن اسمبلی چوہدری نثار احمد چیمہ کے بجائے نوجوان قیادت کو دینے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ وقت نے ثابت کیا کہ یہ فیصلہ بالکل درست تھا۔
حلقہ این اے 66 کے باشعور عوام نے چوہدری بلال فاروق تارڑ کو بلامقابلہ منتخب کر کے نہ صرف وزیر اعظم کے فیصلے پر مہرِ تصدیق ثبت کی بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ وہی اس حلقے کی حقیقی اور مؤثر نمائندگی کے اہل ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلال فاروق تارڑ کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ خدمت، دیانت اور عوامی فلاح ہے، جو انہیں موجودہ سیاسی منظرنامے میں ممتاز مقام عطا کرتی ہے۔
سیاسی و سماجی مبصرین کے مطابق چوہدری بلال فاروق تارڑ کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان، باکردار اور عوام سے جڑی قیادت کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریورپ کی بدلتی سیاست کے پاکستان پر اثرات سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے 159 ارکان کی رکنیت معطل — پارلیمنٹ میں داخلہ بند، پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت دیگر.

.. الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا اسپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن سب نیوز پر مقبوضہ کشمیر: بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا قومی اسمبلی اجلاس؛ اسپیکر نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کردیا عشرت فاطمہ کا ریڈیو پاکستان کو الوداع ، حکومت نے پی ٹی وی میں کام کی پیشکش کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چوہدری بلال فاروق تارڑ حاصل کرنے کے کے بعد

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن