لاہور:  لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان، اعظم سواتی، فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 13 فروری تک توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید اور منظر علی گل نے سماعت کی. سابق وفاقی وزیر اسد عمر عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔علیمہ خان، عظمیٰ خان اور فواد چوہدری کی جانب سے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواستیں دائر کیں جنہیں عدالت نے منظور کر لیا، عدالت نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں بھی منظور کیں۔دوران سماعت جمشید چیمہ، مسرت جمشید، شیخ امتیاز اور دیگر پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانچ مقدمات میں شاہ محمود قریشی بے گناہ ہیں.

انہوں نے پیپلز پارٹی کو سیاسی جماعت اور مسلم لیگ ن کو عوامی تعلق سے الگ ثابت ہونے کی بات کی۔اسد عمر نے ایران کی خراب صورت حال پر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں اور ایک نیا میثاق جمہوریت بنانے کی ضرورت ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فواد چوہدری عدالت نے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم