میری جعلی آواز میں لوگوں سے پیسے مانگے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
میری جعلی آواز میں لوگوں سے پیسے مانگے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز میں لوگوں سے پیسے مانگے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں اراکین کی کم حاضری کے باعث وقفہ سوالات موخر کر دیا گیا۔اجلاس کے دوران آن لائن فراڈ، قانون سازی، پی آئی اے نجکاری، ایوانی نظم و ضبط اور شہری مسائل سے متعلق اہم معاملات زیر بحث آئے۔
آن لائن فراڈ سے متعلق گفتگو کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا کہ ان کی آواز میں جعل سازی کے ذریعے لوگوں سے پیسے مانگے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے اعتماد کی بنیاد پر فون کر کے تصدیق کی، جس کے بعد اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔آن لائن فراڈ کے معاملے پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ یہ ایک منظم مافیا ہے جو شہریوں کو بلیک میل کرتا ہے اور رینٹ اے اکاونٹ کے ذریعے فراڈ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے کے پاس 523 اہلکار اور 23 تھانے ہیں، ادارے کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے تاہم اس میں وقت لگے گا۔
اجلاس میں پی آئی اے نجکاری کی قانونی حیثیت پر بھی ایوان میں سوالات اٹھائے گئے، جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہو چکا ہے، تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور نیلامی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا گیا۔ وزیر خزانہ کے مطابق 135 ارب روپے کے 75 فیصد شیئر فروخت کیے گئے، جن میں سے 10 ارب روپے حکومت کو ملیں گے جبکہ 125 ارب روپے پی آئی اے میں دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوں گے۔ایوان میں اس موقع پر دلچسپ لمحات بھی دیکھنے میں آئے، جب اسپیکر نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی تیاری کی تعریف کی، جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزاحیہ انداز میں طلال چوہدری کا مجسمہ بنوانے کی تجویز دی، جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف نے بنوایا، جے یو آئی کا انکشاف شب معراج کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مسلم امہ کو مبارکباد پی آئی اے کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن سے معاہدہ طے پاگیا چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان کی جرمن سفیر اینا لیپل سے ملاقات دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحر ہند میں ڈبو دینگے ، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی آواز میں
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان