ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.25فیصد اضافہ ،3.87فیصد تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0 اعشاریہ25فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3اعشاریہ87فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 13اشیاکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،جبکہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونیوالی اشیا میں ٹماٹر کی قیمت میں 27اعشاریہ64فیصد،گندم آٹے میں 3اعشاریہ26 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 2اعشاریہ19فیصد اضافہ ہوا۔سرخ مرچ،دال مونگ، خشک دودھ اور لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں،گزشتہ ہفتے ٹماٹر 6اعشاریہ72فیصد، پیاز 3اعشاریہ82فیصد اور چکن 1اعشاریہ66فیصد سستا ہوا،اس کے علاوہ نمک، دال چنا،چاول،گھی اوردال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

سالانہ بنیادوں پر گندم کے آٹے کی قیمت میں 35فیصد جبکہ انڈوں کی قیمت میں 21فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے،ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 7فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ،چینی کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت 10اعشاریہ43فیصد تک بڑھ چکی ہیں،بیف،مرچ،گڑ، لکڑی اور کپڑے بھی سالانہ بنیاد پرمہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں،ایک سال کے دوران گیس چارجزمیں بھی 30فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، عمران خان کا طبی معائنہ کیا پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، عمران خان کا طبی معائنہ کیا میری جعلی آواز میں لوگوں سے پیسے مانگے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی کا انکشاف اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف نے بنوایا، جے یو آئی کا انکشاف شب معراج کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مسلم امہ کو مبارکباد پی آئی اے کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن سے معاہدہ طے پاگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے