Nawaiwaqt:
2026-07-24@05:22:33 GMT

مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد مزید اضافہ ہوا جب کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء مہنگی ہوئیں جب کہ 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 18 روپے مہنگے ہوئے۔ اسی طرح ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 240.

59 روپے مہنگا ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 76.78 روپے مزید مہنگا ہوا جس سے عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا۔ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 7 روپے سے زائد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ جلانے کی لکڑی، چینی اور بچوں کا دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران آلو اور پیاز فی کلو 3 روپے سے زائد سستے ہوئے۔ اسی طرح چکن فی کلو 7.44 روپے تک سستا ہوا۔نمک، گڑ، چاول، دال ماش اور دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں. تاہم مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ کی گیا ہے

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے