آدھی رات کا ہولناک واقعہ: ڈھائی میٹر طویل اژدھا سوتی خاتون کے بستر تک جا پہنچا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پیش آنے والا ایک غیر معمولی اور خوف و حیرت سے بھرپور واقعہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب ایک خاتون گہری نیند سے بیدار ہوئیں تو انہیں احساس ہوا کہ ان کے بستر پر وہ اکیلی نہیں ہیں، بلکہ ان کے ساتھ ایک دیوہیکل اژدہا بھی آرام فرما ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریچل بلور نامی خاتون نے بتایا کہ جب وہ رات کے وقت سو رہی تھیں تو انہیں اپنے سینے اور پیٹ پر غیر معمولی وزن محسوس ہوا۔ ابتدائی طور پر انہوں نے یہی سمجھا کہ ان کا پالتو کتا ان پر آ کر لیٹ گیا ہے، تاہم جب انہوں نے کمبل پر ہاتھ رکھا تو نیچے موجود شے نے حرکت کی، جس پر ان کے اوسان خطا ہو گئے، اسی لمحے انہیں اندازہ ہوا کہ یہ کوئی عام جانور نہیں بلکہ ایک سانپ ہے۔
خاتون نے گھبراہٹ کے عالم میں فوراً اپنے شوہر کو جگایا اور کمرے کی لائٹس جلانے کو کہا۔ روشنی ہوتے ہی حقیقت سامنے آ گئی کہ بستر پر تقریباً ڈھائی میٹر لمبا کارپٹ پائتھن موجود ہے۔ شوہر نے انتہائی احتیاط سے ریچل کو خبردار کیا کہ وہ بالکل حرکت نہ کریں کیونکہ سانپ ان کے بالکل اوپر موجود ہے۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شوہر نے سب سے پہلے گھر کے پالتو کتوں کو کمرے سے باہر منتقل کیا تاکہ وہ محفوظ رہیں، جبکہ ریچل کو سانپ کا سامنا تنہا ہی کرنا پڑا۔ دوسرے کمرے سے شوہر انہیں ہدایت دیتے رہے کہ وہ آہستہ آہستہ کمبل کے نیچے سے خود کو باہر نکالیں اور کسی بھی قسم کی اچانک حرکت سے گریز کریں۔
ریچل بلور نے غیر معمولی حوصلے اور ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آہستگی سے پہلو بدلا اور خود کو بستر سے محفوظ طریقے سے نکال لیا۔ بعد ازاں انہوں نے سانپ کو کھڑکی کے راستے واپس باہر جانے میں مدد دی، جہاں سے وہ خاموشی سے نکل گیا۔
ریچل کا خیال ہے کہ یہ دیوہیکل اژدہا دیوار کے سہارے دوسری منزل تک چڑھا، کھڑکی کے شٹر کو دھکیلا اور سیدھا آ کر بستر پر لیٹ گیا۔ ان کے مطابق یہ واقعہ جتنا حیران کن تھا، اتنا ہی ناقابلِ یقین بھی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ریچل بلور کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کے دوران حد سے زیادہ خوفزدہ نہیں ہوئیں کیونکہ ان کی پرورش دیہی علاقے میں ہوئی ہے، جہاں جنگلی جانوروں سے سابقہ معمول کی بات ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ بستر پر سانپ تھا، مینڈک نہیں، کیونکہ مینڈک انہیں زیادہ ڈرا دیتے ہیں۔
واقعے کے بعد اہلِ خانہ مکمل طور پر محفوظ رہے، تاہم یہ لمحہ ان کی زندگی کے عجیب ترین اور ناقابلِ فراموش تجربات میں ہمیشہ کے لیے شامل ہو گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔