کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 فلائٹس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 دن پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
پی اے اے کے مطابق پہلا آپریشنل فلائٹ F-162، جو 199 مسافروں کو لے کر صبح 4 بجکر 32 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوئی، کامیابی کے ساتھ پرواز مکمل کر گئی۔
کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کی پروازوں کا آغاز۔ کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 دن فلائٹس آپریٹ ہونگی۔ آج پی ایف 162 ایک سو ننانوے مسافروں کو لیکر 4 بجکر 32 منٹ پر کراچی روانہ ہوئی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی@KulAalam @KhawajaMAsif pic.
— Media Talk (@mediatalk922) January 16, 2026
کوئٹہ سے کراچی کے لیے یہ پروازیں پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی، جبکہ افتتاحی ائیر سیال فلائٹ 180 مسافروں کو لے کر صبح 3 بجکر 15 منٹ پر کراچی سے کوئٹہ پہنچی تھی۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم
پی اے اے نے مسافروں کو پروازوں کی معلومات حاصل کرنے اور ٹکٹ بکنگ کے لیے متعلقہ ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کراچی کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہفتہ وار 3 فلائٹس کا آغاز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کراچی کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہفتہ وار 3 فلائٹس کا آغاز کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے لیے مسافروں کو ہفتہ وار 3 سے کراچی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔