کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاملے میں فوری فیصلہ لے اور عملی اقدامات کے ذریعے یہ پیغام دے کہ بیرونِ ملک موجود ہر ہندوستانی کی جان حکومت کیلئے قیمتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ عمران مسعود نے وزیرِ خارجہ کو ایک خط لکھ کر ایران میں موجود ہندوستانی شہریوں اور طلبہ کی فوری اور محفوظ واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خط میں ایران کی موجودہ صورتحال کو نہایت تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، ممکنہ امریکی کارروائیوں اور اندرونی احتجاجی سرگرمیوں کے باعث وہاں مقیم ہندوستانیوں کو سنگین مشکلات اور خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ عمران مسعود نے زور دیا کہ تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کو فوری طور پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے تمام ہندوستانی شہریوں اور طلبہ سے رابطہ قائم کرنا چاہیئے، تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معمولی تاخیر بھی بڑے انسانی مسئلے کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

خط میں انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا کے کئی ممالک پہلے ہی اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنے کے لئے خصوصی پروازوں کا انتظام کر چکے ہیں، اس لئے ہندوستانی حکومت کو بھی خصوصی پروازیں شروع کرنی چاہئیں تاکہ وطن واپسی کا عمل تیز اور محفوظ ہو سکے۔ انہوں نے خاص طور پر ان ہندوستانی مزدوروں کا ذکر کیا جو ایران میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور جن کی مالی حالت اتنی مضبوط نہیں کہ وہ خود اپنے اخراجات پر وطن واپس آ سکیں۔ عمران مسعود کے مطابق ایسے شہریوں کی بحفاظت اور باعزت واپسی حکومت کی اخلاقی اور آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاملے میں فوری فیصلہ لے اور عملی اقدامات کے ذریعے یہ پیغام دے کہ بیرونِ ملک موجود ہر ہندوستانی کی جان حکومت کے لئے قیمتی ہے۔

اسی دوران بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے معاشی اعداد و شمار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمران مسعود نے کہا کہ اگر ہندوستان کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے تو اس کے لیے کم از کم دس فیصد سالانہ ترقی ضروری ہے، جبکہ موجودہ شرحِ نمو پر اطمینان کا اظہار تشویش ناک ہے۔ مزید برآں نامور موسیقار اور گلوکار اے آر رحمن کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عالمی سطح پر اعزاز یافتہ شخصیت کو بھی اپنے ہی ملک میں مواقع کے فقدان کی شکایت ہو تو یہ پورے سماج کے لئے سنجیدہ سوال ہے۔ ان کے مطابق محض مذہب کی بنیاد پر مواقع سے محرومی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور اس پر فوری توجہ دی جانی چاہیئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، پاک۔ایران دیرینہ تعلقات کا اعادہ
  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی