مخالف قوتیں چاہتی ہیں عمران خان کو اکیلا چھوڑ دیا جائے،ایسے کسی دباو کو قبول نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
مخالف قوتیں چاہتی ہیں عمران خان کو اکیلا چھوڑ دیا جائے،ایسے کسی دباو کو قبول نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)تحریکِ انصاف کے سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مخالف قوتیں چاہتی ہیں کہ عمران خان کو اکیلا چھوڑ دیا جائے اور مفاہمت کے نام پر ذاتی فائدے حاصل کیے جائیں، مگر تحریکِ انصاف ایسے کسی دباو کو قبول نہیں کرے گی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ تین برسوں میں پاکستان کو گہری کھائی میں دھکیل دیا گیا ہے اور موجودہ نظام لڑکھڑا چکا ہے جس کا کوئی مستقبل نہیں۔ یہ نظام رعونت اور نشے میں مبتلا ہو چکا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ ظلم، عدالتوں کو مفلوج کر کے اور جبر کے ذریعے حکومت چلائی جا سکتی ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری مکمل طور پر رک چکی ہے، غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ کاروباری طبقے نے قومی بینکوں سے قرضے لینا بند کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریاستی ادارے، اسٹیٹ بینک اور بیورو آف اسٹیٹسٹکس خود اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ قومی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ ڈاکٹرز، انجینئرز اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کے باعث ملک چھوڑ رہے ہیں، جو ایک خطرناک رجحان ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ اس نظام سے نفرت کرتے ہیں اور عوام کو بار بار اپنی بے زاری اور نفرت کا اظہار کرنا ہوگا۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ مفاہمت اسی وقت معنی خیز ہو سکتی ہے جب نظام کو یہ نظر آئے کہ عوام اس سے بیزار ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ معیشت کو بہتر بنانے کے دعوے کرنے والوں نے اربوں کی سرمایہ کاری لانے کے بجائے ملکی معیشت کو مزید نقصان پہنچایا۔سوال و جواب کے سیشن میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ سب ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا جا رہا ہے، پہلے جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں، سزائیں دلوائی جاتی ہیں اور پھر اپیلوں کی سماعت تک نہیں ہونے دی جاتی۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گجرانوالہ میں 51 کارکنوں کو پانچ، پانچ سال کی سزائیں دی گئیں جبکہ ڈیڑھ سال سے ان کی اپیلیں نہیں لگ رہیں۔انہوں نے کہا کہ ملٹری عدالتوں سے دی گئی سزاوں کے خلاف اپیلوں کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی حالانکہ سپریم کورٹ 45 دن میں اپیل کا حق دینے کا حکم دے چکی ہے، مگر دو سال گزرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ ایک ظالمانہ اور فرعونی نظام ہے جس کے خلاف تحریکِ انصاف جدوجہد جاری رکھے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے رہنما سمیت 12فلسطینی شہید ہو گئے غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے رہنما سمیت 12فلسطینی شہید ہو گئے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا سخت نوٹس، چیف سیکریٹری طلب عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ عدالت و جیل حکام کے مابین ہے ہمارا کنٹرول نہیں، اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی، جماعتِ اسلامی کا شدید ردِعمل رائٹ سائزنگ ، مختلف وفاقی وزارتوں کے 826ملازمین سرپلس قرار بشری بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔