بین الاقوامی تعاون انسانیت کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، روسی صدر ولادیمیر پوتن
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
بین الاقوامی تعاون انسانیت کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، روسی صدر ولادیمیر پوتن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز
ماسکو (سب نیوز)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعاون انسانیت کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، آج کی متنوع اور باہم مربوط دنیا میں عالمی استحکام اور سلامتی کا براہِ راست انحصار ریاستوں کی اس صلاحیت پر ہے کہ وہ کس حد تک تعمیری انداز میں باہمی تعامل کر سکتی ہیں، شفاف اور دیانت پر مبنی شراکت دارانہ تعلقات مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درکار سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔
نو تعینات سفیروں کی اسنادِ سفارت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ امن خود بخود قائم نہیں ہوتا، بلکہ اسے روزانہ کی بنیاد پر استوار کرنا پڑتا ہے ، اور یہ ایک نہایت محنت طلب عمل ہے۔ امن کے حصول کے لیے مسلسل کوشش، ذمہ داری کا احساس اور شعوری فیصلے کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔ موجودہ حالات میں یہ بات مزید اہم ہو گئی ہے کیونکہ عالمی ماحول بتدریج خراب ہو رہا ہے؛ پرانے تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں جبکہ کشیدگی کے نئے اور سنگین محاذ بھی کھل رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یکطرفہ اور خطرناک اقدامات اکثر سفارت کاری، مفاہمت اور ایسے حل تلاش کرنے کی کوششوں کی جگہ لے رہے ہیں جو سب کے لیے قابلِ قبول ہوں۔ ریاستوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے بجائے بعض عناصر “جس کی لاٹھی، اس کی بھینس” کے اصول پر چلتے ہوئے اپنا یکطرفہ بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں، دوسروں کو یہ بتاتے ہیں کہ انہیں کس طرح زندگی گزارنی چاہیے، اور احکامات صادر کرتے ہیں۔ دنیا بھر کے درجنوں ممالک اپنے خودمختار حقوق کی پامالی، افراتفری اور لاقانونیت کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ ان کے پاس اپنے دفاع کے لیے نہ مطلوبہ قوت ہے اور نہ ہی وسائل۔ایک معقول اور قابلِ عمل حل یہ ہے کہ عالمی برادری کے تمام اراکین بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں اور نئے عالمی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک منصفانہ کثیر قطبی عالمی نظام کے قیام کی راہ ہموار کریں۔
میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ روس کثیر قطبی دنیا کے نظریے سے مخلصانہ وابستگی رکھتا ہے اور ہمیشہ سے ایک متوازن اور تعمیری خارجہ پالیسی اختیار کرتا آیا ہے، جو قومی مفادات کے ساتھ ساتھ عالمی ترقی کے معروضی رجحانات کو بھی مدنظر رکھتی ہے۔روس عالمی امور میں اقوامِ متحدہ کے کلیدی اور مرکزی کردار کو مزید مضبوط بنانے کی وکالت کرتا ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے جس نے گزشتہ برس اپنی سالگرہ منائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک ملک کی قومی سلامتی کو دوسرے ملک کی قومی سلامتی کی قیمت پر یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ قومی سلامتی کو حقیقی معنوں میں جامع، مساوی اور باہم مربوط ہونا چاہیے، اور یہ اصول بین الاقوامی قانون کی بنیادی دستاویزات میں واضح طور پر درج ہے۔اس بنیادی اور اہم اصول کو نظرانداز کرنے سے نہ کبھی کوئی اچھا نتیجہ نکلا ہے اور نہ آئندہ نکلے گا۔ اس کی واضح مثال یوکرین کے بحران کی صورتِ حال ہے، جو برسوں تک روس کے جائز مفادات کو نظرانداز کرنے اور روس کی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کرنے کی دانستہ پالیسی کے براہِ راست نتیجے کے طور پر سامنے آئی۔ اس میں نیٹو بلاک کی روسی سرحدوں کی جانب پیش قدمی بھی شامل ہے، جو روس سے کی گئی اعلانیہ یقین دہانیوں کے برخلاف تھی۔روس عالمی فلاح و بہبود اور ترقی کے فروغ کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعمیری تعلقات قائم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار اور آمادہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات مخالف قوتیں چاہتی ہیں عمران خان کو اکیلا چھوڑ دیا جائے،ایسے کسی دباو کو قبول نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجا غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے رہنما سمیت 12فلسطینی شہید ہو گئے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا سخت نوٹس، چیف سیکریٹری طلب عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ عدالت و جیل حکام کے مابین ہے ہمارا کنٹرول نہیں، اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی، جماعتِ اسلامی کا شدید ردِعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی کی بنیاد
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔