عرب ممالک کی پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)عرب ممالک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرادی۔ وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانی سالک حسین نے بڑی خوشخبری سنا دی۔
وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانی سالک حسین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، قطر، بحرین اور کویت سے ویزا پالیسی میں نرمی پربات ہوئی، عرب ممالک کی جانب سے مثبت جواب ملا۔
وفاقی وزیر سالک حسین پاکستان کا اٹلی کے ساتھ روزگار اسکیم معاہدہ طے پا گیا۔ طریقہ کار طے کرنے کے لیے اٹلی سے آئندہ ماہ ٹیم آئے گی۔
دوسری جانب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق ہوگیا۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مسافروں کی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس پاکستان ہی میں مکمل کی جائے گی۔ اس نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے نہیں گزرنا پڑے گا اور وہ ڈومیسٹک مسافروں کی طرح سیدھا ایئرپورٹ سے باہر نکل سکیں گے۔ یہ نیا نظام ابتدائی طور پر پائلٹ بنیادوں پر کراچی سے شروع کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔