خاران میں فورسز کی کارروائی، دہشتگرد پسپا، کلیئرنس آپریشن میں 12دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
فائل فوٹو۔
خاران میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران 12 دہشتگرد مارے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں بھارتی حمایت یافتہ 15سے 20 دہشت گردوں نے دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن اور 2 بینکوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران دہشتگردوں نے بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے بروقت جواب دیا اور دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں 3 مختلف جھڑپوں کے دوران 12 دہشتگرد مارے گئے، پولیس اسٹیشن میں یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔