Jasarat News:
2026-07-24@03:50:59 GMT

بسنت کے موقع پر لاہور میں چار روزہ تعطیلات کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

بسنت کے موقع پر لاہور میں چار روزہ تعطیلات کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور میں بسنت کے روایتی جشن کے موقع پر شہریوں کو ایک ساتھ چار روزہ تعطیلات ملنے کا امکان ہے، جس سے نہ صرف عوام کو تفریح کا موقع میسر آئے گا بلکہ شہر میں ٹریفک کا دباؤ بھی نمایاں طور پر کم ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات 5 فروری کو یومِ کشمیر کی سرکاری تعطیل پہلے سے ہی طے شدہ ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی معمول کے مطابق ہوں گی، اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کے روز اضافی تعطیل کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس کی منظوری کی صورت میں لاہور میں مسلسل چار دن کی تعطیلات ہو جائیں گی۔

انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چار روزہ تعطیلات کے باعث شہر میں ٹریفک کا دباؤ معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد میں کمی متوقع ہے جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ خاص طور پر کاروباری علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر رش کم رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں بسنت کے جشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق 6، 7 اور 8 فروری کو شہر کے مختلف علاقوں میں بسنت کی تقریبات منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ روایتی طور پر بسنت کے موقع پر پتنگ بازی، ثقافتی سرگرمیوں اور نجی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس کے لیے شہریوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جشن کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اس حوالے سے بسنت کے دنوں میں اضافی ٹریفک پولیس تعینات کرنے اور خصوصی انتظامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پتنگ بازی کے دوران دھاتی ڈور اور دیگر خطرناک مواد کے استعمال کی سخت نگرانی کی جائے گی جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہوار کو خوش اسلوبی اور ذمہ داری کے ساتھ منایا جائے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاہور میں کا امکان کے مطابق بسنت کے

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ