مالی خودمختاری کیلیے ریکوری کے اہداف کا حصول ناگزیرہے‘ محمد مظفر
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرنے میونسپل کمشنراطہر سعید خان کے ہمراہ تمام محکموں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس سے پروگریس رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا اجلاس میں ٹاؤن کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی مقصد ٹاؤن میں جاری ترقیاتی، انتظامی اور سروس ڈیلیوری کے امور کا جائزہ لینا اور تمام محکموں سے فوری طور پر پروگریس رپورٹس طلب کرنا تھا۔ اجلاس میں چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اورسبک رفتار کے ساتھ انجام دیں۔ اجلاس میں ہر محکمہ کے سربراہ سے علیحدہ علیحدہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ خصوصاً سینی ٹیشن، بلدیاتی خدمات، کونسل امور اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد نے صفائی ستھرائی، کچرے کی بروقت منتقلی اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق اپنی پروگریس رپورٹ پیش کی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل محمد عبید نے کونسل امور اور انتظامی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ریونیو اور ریکوری کے معاملات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے واضح کیا کہ ٹاؤن کی مالی خودمختاری کے لیے ریکوری کے اہداف کا حصول نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ واجبات کی وصولی، لیز، فیس اور دیگر ریونیو ذرائع کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اس ضمن میں غفلت یا سستی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ میونسپل کمشنر اطہر سعید خان نے بھی تمام متعلقہ افسران کو ریکوری کے نظام کو بہتر بنانے اور شفافیت کے ساتھ اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں شریک افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجلاس میں ریکوری کے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ