Jasarat News:
2026-07-24@04:17:28 GMT

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش وبرفباری کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جنوری سے بارشوں کا ایک کمزور موسمی سسٹم ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 20 جنوری کے بعد شدت اختیار کر سکتا ہے۔مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر 21 اور 22 جنوری کو صوبے کے متعدد اضلاع میں بارش جبکہ سرد اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ پیشگوئی کے مطابق کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور ہرنائی میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چمن، نوشکی، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، تربت اور گوادر میں بارش جبکہ لسبیلہ، کیچ، پنجگور، جیوانی، چاغی، آواران، واشک اور خاران میں بھی بارشوں کی توقع ہے۔ اسی طرح نوشکی، ہرنائی، ژوب اور گردونواح میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفباری کے باعث پہاڑی اضلاع میں سڑکوں کی بندش، ٹریفک میں خلل اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ بارشوں اور برفباری کے دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے بھی غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات اضلاع میں

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل