ریاست اپنی ذمے داریاں پوری کرے،محمد طاہر کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (جسارت نیوز )پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ پاسبان وطن پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سنہری اصولوں اور وژن کے مطابق ملک کو ایک حقیقی فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہتی ہے جہاں قانون کی نظر میں امیر اور غریب برابر ہوں ہر شہری کو آزادی اظہار انصاف اور بنیادی انسانی حقوق میسر ہوں اور ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔میڈیا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اس وقت جن سنگین سیاسی معاشی اور سماجی مسائل سے دوچار ہے ان کی بنیادی وجہ موروثی سیاست طبقاتی نظام اور وسائل پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے پاسبان وطن پاکستان اس فرسودہ نظام کے خلاف ایک عوامی تحریک ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسبانِ وطن پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر میں بھی ریاستی عوام کے حقوق کے لیے سرگرمِ عمل ہے آزاد کشمیر میں عوام کو آج بھی ان کے بنیادی حقوق میسر نہیں صحت تعلیم روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے اور عوام انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آزاد کشمیر میں لینٹ افسران اور بااثر طبقات نے ریاستی وسائل اور عوامی زمینوں پر قبضہ جما رکھا ہے جس کے باعث عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاسبان وطن پاکستان ریاستی عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ہر فورم پر مظلوم عوام کی آواز بلند کرتی رہے گی ریاست کے وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے نہ کہ چند طاقتور طبقوں کا۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے جو دن رات قربانیاں دے کر ملک و قوم کا دفاع کر رہی ہے قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاسبان وطن پاکستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسبان وطن پاکستان ایک پرامن عوامی اور نظریاتی جماعت ہے جو ہر قسم کی دہشت گردی انتہا پسندی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے ہم ایک پُرامن مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواہاں ہیں جہاں ہر شہری بلا خوف و خطر زندگی گزار سکے۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاسبانِ وطن پاکستان قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ملک سے امیر اور غریب کا فرق ختم کرنا چاہتی ہے اور وڈیروں جاگیرداروں اور خاندانی موروثی سیاست کے تسلط کو توڑنا ہمارا مشن ہے ہمارا مقصد ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جہاں حکمرانی اشرافیہ کے بجائے عوام کے ہاتھ میں ہو اور فیصلے عوامی مفاد میں کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاسبان وطن پاکستان طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاسبان نے کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔