ایم کیو ایم اراکینِ مرکزی کمیٹی نے کہا کہ ترقیاتی کام دکھانے کی آڑ میں خود نمائی کرنے کے بجائے بلاول بھٹو صاحب حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں تو زیادہ مناسب ہے مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آتا تاریخ گواہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ مرکزی کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں گزشتہ سترہ سالوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تقریر کو مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ مرکز بہادر آباد سے جاری کردہ بیان میں اراکینِ مرکزی کمیٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر جیسی ضرور تھی مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، ان کی تقریر کا اسکرپٹ سندھ حکومت کی ارادی نااہلی کو چھپانے سے قاصر رہا، بلاول صاحب کو پتا ہونا چاہیئے کہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر گٹر کا پانی بھی جھیل جیسا معلوم ہوتا ہے۔ متحدہ اراکینِ مرکزی کمیٹی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بنیادی اِنسانی ضروریات کا فقدان ذہنی طور پر پسماندہ سوچ کا عکاس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہروں دیہات کے بنیادی ڈھانچے صاف پانی آلودگی سمیت تعلیم صحت روزگار کاروبار غرض تمام شعبہ ہائے زندگی کی زبوں حالی مقصدِ خاص کی جانب اشارہ معلوم ہوتی ہے، بلاول بھٹو صاحب فقط سترہ برسوں کا نہیں گذشتہ پانچ سے زائد دہائیوں کا حق اور سچ پر مبنی گوشوارہ عوام کے سامنے پیش کریں، پیپلز پارٹی کا خمیر گمراہ کن تفریق اور عوامی حقوق سلب کرنے کی سیاست سے گندھا ہوا ہے، لسانیت موروثیت اور متعصبانہ سیاست کے موجد کس منہ سے جمہوریت کیلئے قربانیاں گنوا رہے ہیں؟ ایم کیو ایم اراکینِ مرکزی کمیٹی نے مزید کہا کہ ترقیاتی کام دکھانے کی آڑ میں خود نمائی کرنے کے بجائے بلاول بھٹو صاحب حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں تو زیادہ مناسب ہے مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آتا تاریخ گواہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرکزی کمیٹی نے بلاول بھٹو کہا کہ

پڑھیں:

اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان

وقاص عظیم: وفاقی بجٹ 2026-27 میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کیلئے اضافی رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس کے تحت نئے فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

منصوبے کے تحت 500 سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون 2026 تک اس منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

بجٹ تجاویز کو حتمی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو