Jasarat News:
2026-07-24@05:32:00 GMT

حکومت نے عوام کوپیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے محروم کردیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو قیمتوں میں کمی کے مکمل ریلیف سے محروم کر دیا۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت نے لیوی 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک بڑھا دی ہے۔ دستاویزات میں درج تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر لیوی بڑھائی گئی، جس کے بعد پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل پر لیوی میں 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اگر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی جاتی تو پیٹرول 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا تھا اور اسی طرح لیوی برقرار رکھنے سے ڈیزل 80 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا تھا۔ دستاویزات کے مطابق مٹی کے تیل پر بھی پیٹرولیم لیوی 1 روپے 41 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل پر لیوی 18 روپے 95 پیسے سے بڑھا کر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر بھی پیٹرولیم لیوی کی شرح 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیٹرولیم لیوی پیسے فی لیٹر دی گئی ہے

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا