محمود اچکزئی، علامہ راجا ناصر، اخوانزادہ حسین احمد و دیگر کراچی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260117-08-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت المسلمین سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس ، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی، سیکرٹری جنرل تحریک تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر اور وکیل عمران خان خالد یوسف چودھری 4 روزہ دورہ سندھ پر جمعہ کو کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ائرپورٹ پر رہنمائوں اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق مرکزی قیادت یہ دورہ بنیادی طور پر 8 فروری کو ملک بھر میں منعقد ہونے والے احتجاج اور ہڑتال کی تیاریوں کے تناظر میں کر ہی ہے، جس کا مقصد آئینی حقوق کے تحفظ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر عوامی احتجاج کو منظم کرنا ہے۔ دورے کے دوران، تحریک کی قیادت کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔ مرکزی قیادت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے منعقدہ آج ہفتہ کو سن جامشورو میں عوامی جلسے اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرے گی وہ مختلف سیاسی، سماجی اور پیشہ ورانہ حلقوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس دورے کے دوران قومی عوامی تحریک کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان و پریس کانفرنس ہو گی، اس کے علاوہ میڈیا سے مختلف فورموں پر بات چیت، اور سندھ کے عوام سے براہ راست رابطہ شامل ہے۔ یہ دورہ نہ صرف 8 فروری کے احتجاج کی تیاری کا ایک اہم حصہ ہے، بلکہ تحریک کی صوبائی سطح پر احتجاجی منصوبہ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے بھی ایک اہم اقدام ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک تحفظ ا ئین پاکستان
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔