Jasarat News:
2026-07-24@12:58:16 GMT

بلدیہ عظمیٰ نے 5.54 ارب سے سڑکوں کی بحالی شروع کردی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260117-08-17

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی مختلف سڑکوں کی بحالی کا ایک جامع پروگرام شروع کر دیا ہے جس کی تخمینی لاگت 5.54 ارب روپے ہے، اس پروگرام کا مقصد شہری آمد و رفت کو بہتر بنانا اور جدید و پائیدار انداز میں شہر کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا ہے، سندھ حکومت کے بہتر رابطہ کاری اور شہریوں کو محفوظ اور ہموار سفر کی سہولت فراہم کرنے کے وژن کے مطابق اس بحالی منصوبے کے تحت 26 اندرونی سڑکوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی مجموعی لمبائی 68 کلو میٹر ہے، یہ سڑکیں رہائشی اور تجارتی علاقوں کو کراچی کی بڑی شاہراہوں سے ملانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور روزانہ بڑی تعداد میں شہری ان پر سفر کرتے ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا گیا ہے تاکہ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے، ان ہدایات کی روشنی میں ٹینڈرز جاری کردیے گئے ہیں اور عملی کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے تاکہ زمینی سطح پر پیشرفت تیز ہو اور عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
  • خبردار اپنی سمز کسی اور کو نہ دیں۔۔۔ پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری